The Law Updates

7/1/11

تجھے عشق ہو خدا کرے

تجھے عشق ہو خدا کرے
کوئی تجھ سے اس کو جدا کرے
تیرے ہونٹ ہنسنا بھول جائیں
تیرے دل سے درد اُٹھا کرے
تیرے سامنے تیرا گھر جلے
تیرا بس چلے نہ بجھا سکے
تجھے نصیب ہو نہ کوئی خوشی
تو غموں میں ہر پل جلا کرے
میں کہوں عشق تو ڈھونگ ہے
اور تو نہیں نہیں ہی کہا کرے
تیرے دل سے یہی دعا نکلے
کہ نہ گھر کسی کا جلا کرے
اسے دیکھ کر تو ٹھہر جائے
تجھے دیکھ کر وہ چلا کرے
تجھے عشق ہو پھر یقین ہو
تو نسبتوں میں پڑھا کرے
تجھے ہجر کی وہ جھڑی لگے
تو ملن کی ہر پل دعا کرے
تجھے عشق ہو خدا کرے
کوئی تجھ سے اس کو جدا کرے

No comments:

Post a Comment

زیادہ پڑھے جانے والی تحاریر